شادی سے قبل خودکشی کرنے کا سوچ رہی تھی: اداکارہ مومنہ اقبال

Calender Icon جمعرات 17 ستمبر 2026

پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال نے انکشاف کیا ہے کہ شادی سے 12 روز قبل شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھی اور خودکشی کرنے کا سوچ رہی تھی۔

اداکارہ نے حالیہ انٹرویو میں شادی سے قبل پیش آنے والے شدید ذہنی دباؤ کے بارے میں گفتگو کی۔

اداکارہ نے رکنِ صوبائی اسمبلی ثاقب چدھڑ کے ساتھ جاری تنازع کے حوالے سے کہا کہ اس دوران مجھے شدید ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔

ایک صحافی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ نجی مواد منظرِ عام پر آنے کے خدشے نے مجھے اس قدر ذہنی دباؤ میں مبتلا کردیا کہ شادی سے صرف 12 روز قبل میں خودکشی کے بارے میں سوچنے لگی تھی، میں جذباتی طور پر مکمل طور پر ٹوٹ گئی تھیں۔

مزید پڑھیں:تعلیمی اداروں میں ہفتہ وار 3 چھٹیاں؟ نوٹیفکیشن کی وضاحت آگئی

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس صورتحال کے دوران خوف تھا کہ حمزہ مجھے چھوڑ دیں گے لیکن اس موقع پر میرے منگیتر نے میرا بہت ساتھ دیا، اس مشکل صورتحال کا سامنا کرنے کے لیے مجھے حوصلہ اور طاقت فراہم کی