پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر، درجنوں ممالک کیساتھ ویزا فری معاہدے

Calender Icon جمعہ 18 ستمبر 2026

پاکستان نے درجنوں دوست ممالک کے ساتھ ویزا استثنیٰ کے معاہدے کرلیے، تاہم ویزا استثنیٰ کا بنیادی اطلاق سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ رکھنے والے افراد پر ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق مختلف ممالک میں بغیر ویزا قیام کی مدت ایک سے تین ماہ تک مقرر ہے۔ایف آئی اے اور متعلقہ زونز کو ویزا استثنیٰ سے متعلق تازہ فہرست کے مطابق کارروائی کی ہدایت کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:کتاب گنیز ورلڈ ریکارڈز 2027 میں ہری رنگت کے زمرد کی تاریخ اور 6 عالمی ریکارڈز کا احاطہ

فہرست میں ارجنٹائن، آذربائیجان، بحرین، بنگلا دیش اور ترکیہ سمیت متعدد ممالک شامل ہیں۔مصر، انڈونیشیا، ایران، کویت، ملائیشیا، روس اور سعودی عرب بھی ویزا استثنیٰ والے ممالک کی فہرست میں شامل ہیں۔متحدہ عرب امارات، تھائی لینڈ، قطر، نیپال اور دیگر ممالک بھی ان معاہدوں کا حصہ ہیں۔