راولپنڈی میں 26 نومبر احتجاج سے متعلق علیمہ خانم کے خلاف درج مقدمے کی سماعت انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں ہوئی،،، عدالت نے عدم پیشی پر سخت احکامات جاری کرتے ہوئے علیمہ خانم کے ضامن کی پراپرٹی بحقِ سرکار قرق کرنے کا حکم دیا ،،، عدالت نے ڈی جی نادرا کو علیمہ خانم کا قومی شناختی کارڈ اور ڈی جی پاسپورٹ کو پاسپورٹ بلاک کرنے کی ہدایت دی ،،، اس کے ساتھ ساتھ گورنر اسٹیٹ بینک کو تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا بھی حکم دیا گیا ،،، عدالت نے قرار دیا کہ ملزمہ جگہ موجود ہوتی ہے مگر پیش نہیں ہوتی، اس کی حاضری ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ سماعت 27 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔
علیمہ خانم عدالت میں پیش نہ ہوئیں،عدم حاضری پرعدالت برہم
جمعہ 24 اکتوبر 2025












