علیمہ خان کی گرفتاری حالات خراب کرنے کی جانب پہلا قدم ہے، بیرسٹر گوہر

Calender Icon اتوار 20 ستمبر 2026

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نےعلیمہ خان کی گرفتاری پر ردعمل دیتےہوئےکہا کہ یہ حالات خراب کرنے کی جانب پہلا قدم ہے۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹرگوہر نےایکس پر اپنے بیان میں کہا پی ٹی آئی کا 27 ستمبر کا مارچ پُرامن اور سیاسی ہوگا، کسی قسم کا تصادم یا تشدد نہیں چاہتے۔

انہوں نےکہا کہ آئینی و سیاسی مطالبات کے لیے پُرامن جدوجہد ہمارا مقصد ہے، علیمہ خان کو گرفتار یا ایم پی او کے تحت نظر بند کرنا کشیدگی کے مترادف ہے،ایسے اقدامات کے خلاف پارٹی اپنا لائحہ عمل جلد دے گی۔

مزید پڑھیں:صبا قمر کا ماضی میں ساتھی اداکار کی محبت میں گرفتار ہونے کا انکشاف

بیرسٹر گوہر نے علیمہ خان کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئےحکومت سے تمام اقدامات فی الفور بند کرنے اور علیمہ خان کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔