کراچی: پاکستان کی سب سے بڑی ایئر لائن پی آئی اے(PIA) کو سربراہ کی تلاش ہے، ایتھوپین ایئر کے سابق سربراہ تولدے گیبری ماری نے پی آئی اے کی سربراہی قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے موجودہ چیف ایگزیکٹو افسر عامر حیات کو نئے سی ای او کی تعیناتی تک عہدے پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
عامر حیات کے بطور سی ای او فرائض جاری رکھنے سے متعلق بورڈ آف ڈائریکٹرز کو آگاہ کر دیا گیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے بورڈ نے نئے سی ای او کی تعیناتی کا عمل جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایتھوپین ایئر کے سابق سربراہ تولدے گیبریماری کے انکار کے بعد نئے سی ای او کی تلاش جاری ہے، پی آئی انتظامیہ نئے سی ای او کے انتخاب کے لیے مختلف امیدواروں سے رابطے جاری رکھے ہوئے ہیں، ذرائع کے مطابق تولدے گیبری ماری نے اہل خانہ کے دباؤ پر پی آئی اے کی بجائے بھارتی ایئر لائن کو ترجیح دی۔
مزیدپڑھیں:کچن کا کچرا فائدے کا سودا : 30 ہزار روپے حاصل کریں
جولائی میں تولدے گیبری ماری کی بطور پی آئی اے نئے سی ای او تعیناتی کا اعلان کیا گیا تھا، پی آئی اے کے موجودہ سی ای او عامر حیات کو نئے سی ای او کی تعیناتی تک عہدے پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کر کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔













پیر 21 ستمبر 2026 

