ایم-1 موٹروے ٹریفک کیلئے کھول دی گئی، سوات ایکسپریس وے بھی بحال

Calender Icon منگل 22 ستمبر 2026

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے مطابق خیبرپختونخوا سے اسلام آباد آنے والی موٹروے ایم-1 کو کرنل شیر خان انٹرچینج سے ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

موٹروے پولیس کے مطابق ایم-16 سوات ایکسپریس وے کو بھی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے جس کے بعد دونوں شاہراہوں پر آمدورفت بحال ہوگئی ہے۔

مزیدپڑھیں:مسلح افواج ملک بھر میں دیرپا امن اور استحکام کے قیام کے لیے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ سفر کے دوران ٹریفک قوانین کی پابندی کریں اور موٹروے پر احتیاط سے ڈرائیونگ کریں۔