فیصل قریشی کے تیزی سے کم ہوتے وزن نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا

Calender Icon بدھ 23 ستمبر 2026

پاکستان کے معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی (Faisal Qureshi)کی حالیہ تصاویر نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی، جہاں ان کے نمایاں طور پر کم ہوتے وزن پر مداح تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔

حال ہی میں امریکا میں فیصل قریشی کی ایک تصویر سامنے آئی جس میں وہ فوڈ بلاگر اور مرحوم گلوکار جنید جمشید کے صاحبزادے تیمور جنید کے ساتھ نظر آئے۔ تصویر میں اداکار پہلے کے مقابلے میں خاصے دبلے دکھائی دیے، جس کے بعد ان کے وزن میں تبدیلی سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گئی۔

مزیدپڑھیں:عاطف اسلم کے کنسرٹ میں مداح نے اسٹیج پر موبائل پھینک دیا، گلوکار بھی دنگ رہ گئے


اداکار کی اہلیہ کے ساتھ سامنے آنے والی ایک حالیہ ویڈیو میں بھی صارفین نے ان کے بدلے ہوئے حلیے کو نوٹس کیا اور کمنٹس میں ان کی صحت سے متعلق سوالات اٹھائے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by SANA FAYSAL (@sanafaysal)


فیصل قریشی خود اپنے وزن میں کمی کو ڈائٹ اور آنے والے کرداروں کی تیاری سے جوڑ چکے ہیں، تاہم ان کے نئے لُک نے مداحوں کے درمیان خاصی بحث چھیڑ دی ہے۔