اسلام آباد:جولائی 2020 کے بعد پاکستان ائیر لائنز(پی آئی اے) کی پہلی بوئنگ ٹرپل سیون پرواز اسلام آباد سے مانچسٹر روانہ ہوگئی ہے پی آئی اے کی مانچسٹر کیلئے براہ راست پہلی پرواز اسلام آباد سے12 بجکر 5 منٹ پر روانہ ہوئی۔
پی آئی اے کی پرواز 701 برطانوی وقت کے مطابق شام 5 بجے مانچسٹر پہنچے گی پی آئی اے کی مانچسٹر کیلئے پروازیں منگل اور ہفتے کے روز آپریٹ ہوں گی مانچسٹر سے پرواز شام 7 بجے روانہ ہوگی اور صبح 7 بجے اسلام آباد پہنچے گی۔ وزیر ہوا بازی خواجہ آصف اور برطانوی سفیر نے مانچسٹر جانے والی پرواز کا معائنہ کیا پی آئی اے دوسرے مرحلے میں لندن اور برمنگھم کی پروازیں بھی شروع کرے گا۔ واضح رہے کہ برطانیہ اور یورپ نےپی آئی اے پر 5 سال قبل پابندی عائد کی تھی
پانچ سال بعد پی آئی اے کی پرواز مانچسٹر روانہ
ہفتہ 25 اکتوبر 2025












