ڈاکٹر نجیب نقی صدر آزاد کشمیر منتخب، وزیراعظم شہباز شریف کی مبارکباد

Calender Icon جمعرات 24 ستمبر 2026

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ڈاکٹر نجیب نقی (Najeeb Naqi) کو صدر آزاد جموں و کشمیر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ ڈاکٹر نجیب نقی کا صدر آزاد جموں و کشمیر منتخب ہونا ان پر عوام کے اعتماد کا مظہر ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نومنتخب صدر اپنی آئینی اور ریاستی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دیں گے اور آزاد جموں و کشمیر کی ترقی، خوشحالی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے مؤثر کردار ادا کریں گے۔

مزیدپڑھیں:سمارٹ لاک ڈاؤن، شاپنگ مالز اور بازاروں کیلئے نئے اوقات جاری

واضح رہے کہ ڈاکٹر محمد نجیب نقی نے 24 ستمبر کو آزاد جموں و کشمیر کے صدارتی انتخاب میں کامیابی حاصل کی۔ وہ پانچ سال کے لیے صدر منتخب ہوئے ہیں۔

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں آزاد جموں و کشمیر کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے وفاقی حکومت کے بھرپور تعاون کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔