فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قاہرہ میں مصری صدر سے ملاقات

Calender Icon ہفتہ 25 اکتوبر 2025

قاہرہ: پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے قاہرہ کے اتحادیہ صدارتی محل میں مصری صدر سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور مصر کے درمیان دیرینہ اور دوستانہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے خطے میں امن و استحکام کے لیے مصری قیادت کے کردار کو سراہا اور دونوں ممالک کے مابین دوستی کے رشتوں کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اس ملاقات سے دوطرفہ تعلقات کو نئی جہت ملے گی۔