ہم امن کے خواہاں ہیں، فیصلہ امریکا کو کرنا ہےکہ تنازع ختم کرنا ہے یا نہیں: ایرانی صدر

Calender Icon جمعہ 25 ستمبر 2026

ایرانی صدر مسعود پزشکیان(masoud pezeshkian) نے کہا کہ ایران کے سپریم لیڈر مکمل طور پر صحت مند اور خیریت سے ہیں، رہبرمعظم سےدوبارملاقات ہوئی ہے، ایک ماہ پہلے ہوئی ایک ملاقات7گھنٹے تک جاری رہی۔

امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نہیں چاہتےکہ معاملات امریکی وسط مدتی انتخابات تک لٹکے رہیں، ہم چاہتے ہیں کہ امریکی مڈٹرم الیکشنز سے پہلے ہی معاہدے پر واپس آ جائیں۔

ایرانی صدر نے کہا کہ ہم نے جنگ کا انتخاب نہیں کیا، جنگ ہم پر مسلط کی گئی، ہم جنگ نہیں ،امن کےخواہاں ہیں، امریکاکو یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ آیا وہ اس تنازع کو ختم کرنا چاہتا ہے یا نہیں۔

مزیدپڑھیں:ہم ان جنگوں کا نشانہ بنے جو ہم نے شروع نہیں کیں، نیپالی وزیراعظم کا اقوام متحدہ میں خطاب

ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ اور ان کے خاندان کے قتل کی سازش کی بات افواہ ہے، یہ سچ نہیں ہے۔

مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران 60 فیصد تک افزوہ یورینیم کو واپس نارمل سطح تک لانے پرتیارہے، ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا تاہم ہم یہ جانتے ہیں کہ اگر ہم پر حملہ ہوا تو ہمیں اپنا دفاع کرنا ہوگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران امریکا کی معاشی پابندیوں کے خلاف مزاحمت جاری رکھے گا، اپنے دفاع کے لیے مضبوطی سے کھڑے رہیں گے۔