شمالی وزیرستان: خودکش حملے کی تیاری میں مصروف گاڑی تباہ، 3 خوارج ہلاک، آئی ایس پی آر

Calender Icon ہفتہ 25 اکتوبر 2025

شمالی وزیرستان: پاک فوج نے خفیہ اطلاع پر شمالی وزیرستان کے علاقے جھلار میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جس میں خودکش حملے کے لیے تیار کی جانے والی گاڑی کو تباہ کر دیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس کارروائی میں فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے تین دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کی گاڑی کو تباہ کیا، جو خودکش حملے کی تیاری میں مصروف تھے۔ اس کامیاب آپریشن سے ممکنہ تباہ کن حملے کو روک دیا گیا اور دہشت گردی کی ایک بڑی کارروائی ناکام بنا دی گئی۔

سکیورٹی فورسز نے خطے میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اپنے عزم کو دہرایا اور کہا کہ ایسی کارروائیاں ملک میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے جاری رہیں گی۔