’اسرائیل طے کرے گا کن غیرملکی افواج کے ساتھ کام کرنا ہے‘

Calender Icon اتوار 26 اکتوبر 2025

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ اسرائیل اس بات کا تعین کرے گا کہ کون سی غیرملکی طاقتیں ‘ناقابل قبول’ ہیں۔

اسرائیلی وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ ایک خودمختار ریاست کے طور پر اسرائیل اپنی سیکیورٹی پالیسی کا تعین کرے گا اور فیصلہ کرے گا کہ کن غیرملکی افواج کے ساتھ کام کرنا ہے۔

نیتن یاہو نے کابینہ کے اجلاس سے پہلے کہا کہ “ہم اپنی سیکیورٹی خود کنٹرول کرتے ہیں، اور ہم نے بین الاقوامی افواج پر واضح کر دیا ہے کہ اسرائیل فیصلہ کرے گا کہ کون سی قوتیں ہمارے لیے ناقابل قبول ہیں اور ہم اسی طرح کام کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے۔”

ان کا کہنا تھا کہ یقیناً، یہ امریکا نے قبول کیا ہے، جیسا کہ اس کے سینئر ترین نمائندوں نے حالیہ دنوں میں اظہار کیا ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ اسرائیل اپنی سلامتی کا خود تعین کرتا ہے اور وہ امریکہ پر منحصر نہیں ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کے اندر یہ تشویش پائی جاتی ہے کہ نیتن یاہو غزہ معاہدے سے دستبرداری پر غور کر سکتے ہیں جس سے ایک اور مکمل جنگ کا آغاز ہوسکتا ہے۔

ٹرمپ کے قریبی ساتھی اور امریکی نائب صدرجے ڈی وینس جنگ بندی کو مضبوط بنانے کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر اسرائیل پہنچے ہیں۔

دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ پارلیمان کا مقبوضہ مغربی کنارے کے اسرائیل میں انضمام کے حوالے سے اقدام اور آباد کاروں کے تشدد سے غزہ امن معاہدے کو خطرہ ہے۔