سرکاری حج اسکیم کے تحت دوسری قسط جمع کرانے کی آخری تاریخ کا اعلان

Calender Icon پیر 5 اکتوبر 2026

سرکاری حج اسکیم(Government Hajj Scheme) کے تحت دوسری قسط وصولی آج شروع ہو رہی ہے۔ عازمین 20 اکتوبر تک اپنی دوسری قسط جمع کرا سکیں گے۔ جبکہ قسط کی ادائیگی سے قبل میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ اپ لوڈ کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق سرکاری حج اسکیم کیلئے دوسری قسط کی ادائیگی بھی پاک حج ایپ اور ڈیجیٹل حج پورٹل سے ہوگی۔ حج پیکج تبدیل کرنے کی سہولت بند کردی گئی۔

مزید پڑھیں:سری لنکا کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے اسکواڈ فائنل، نیا کپتان کون؟ نام سامنے آگیا

دوسری قسط جمع کرانے سے پہلے میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ اپ لوڈ کرنا لازمی ہے۔ سرٹیفکیٹ پاک حج ایپ یا ڈیجیٹل حج پورٹل پر اپ لوڈ ہوگا۔

دوسری قسط جمع کرانے کی آخری تاریخ 20 اکتوبر مقرر ہے۔ مقررہ تاریخ تک دوسری قسط جمع نہ کرانے پرحج درخواست منسوخ تصور ہوگی۔ درخواست منسوخ ہونے کی صورت میں جمع شدہ واجبات واپس کر دیئے جائیں گے۔