امریکا سے کچھ اشیاء کی برآمدات پر ٹیرف میں چھوٹ حاصل کر لی: ملائیشیا

Calender Icon اتوار 26 اکتوبر 2025

ملائیشیا کے وزیرِ تجارت تینکو داتوک سری ظفرل عبدالعزیز نے کہا ہے کہ ان کے ملک نے امریکا سے کچھ اشیاء کی برآمدات پر ٹیرف میں چھوٹ حاصل کر لی۔

یہ بات انہوں نے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ان اشیاء میں ملائیشیا کا پام آئل، ربر، کوکو اور ایرو اسپیس آلات شامل ہیں۔

ملائیشیا کے وزیرِ تجارت ظفرل عبدالعزیز نے یہ بھی کہا ہے کہ ملائیشیا کا معدنیات کا معاہدہ امریکا تک محدود نہیں۔