مقبوضہ کشمیر پر بھارتی فوج کے غیر قانونی قبضے کو 78سال مکمل ہوگئے، پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والے کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں ، قومی قیادت نے یوم سیاہ کشمیر پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا-یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ ،، میں کشمیری عوام کو یہ یقین دلانا چاہتا ہوں کہ وہ اپنی اس جدوجہد میں اکیلے نہیں بلکہ 24 کروڑ پاکستانی پرعزم عوام ان کے ساتھ کھڑی ہے ،،،صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ کشمیری نسل در نسل بھارتی ظلم و جبر اور انسانی حقوق کی پامالی کا شکار ہیں،،، بھارت کشمیریوں کو ان کی ہی سرزمین میں اقلیت میں بدلنے کی کوشش کر رہا ہے،،، عالمی برادری بھارت کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر جواب دہ ٹھہرائے،،، وزیر داخلہ محسن نقوی نے پیغام میں کہا کہ ،،،کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے‘‘ یہ صرف جملہ نہیں، ہماری قومی تشخص کی علامت ہے۔
قومی قیادت کایوم سیاہ کشمیر پرکشمیریوں سے اظہاریکجہتی
پیر 27 اکتوبر 2025












