اڈیالہ جیل(Adiala Jail) میں 10 اگست کو بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کی رپورٹ سامنے آگئی ہے، میڈیکل بورڈ نے بانی پی ٹی آئی کا انزائٹی لیول تھری پلس (3+) قرار دیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کرنے والے چار رکنی میڈیکل بورڈ میں ڈاکٹر فرقاد عالمگیر، ڈاکٹر عارف خان، ڈاکٹر اختر علی بندیشہ اور ڈاکٹر علی عارف شامل تھے۔
میڈیکل بورڈ نے بلڈ پریشر اور انزائٹی لیول کو کنٹرول کرنے کے لیے روزانہ ایک گھنٹہ واک کرنے کی سفارش کی تھی۔
مزید پڑھیں:عمران خان کا طبی معائنہ کرنے والے ڈاکٹر فرقاد عالمگیر کون ہیں؟
اس کے علاوہ بانی پی ٹی آئی کو فیملی سے ملاقات، اخبار، ٹی وی اور کتابیں فراہم کرنے کی بھی سفارش کی گئی، جبکہ بورڈ نے ان کی اہلیہ سے ملاقاتوں میں اضافے پر بھی زور دیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنہ کے لیے میڈیکل بورڈ وفاقی حکومت نے تشکیل دیا تھا۔













بدھ 7 اکتوبر 2026 

