خیبرپختونخوا سے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 15 افسران تبدیل

Calender Icon اتوار 11 اکتوبر 2026

خیبر پختون خوا(KPK) سے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 15 افسروں کو تبدیل کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق گریڈ 21 کے اکرام اللّٰہ کو کے پی کے سے تبادلے کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا گیا۔

گریڈ 20 کے شاہد اللّٰہ اور گریڈ 19 کے شاہ فہد کو بھی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گریڈ 18 کے کیپٹن (ر) زبیر خان کا کے پی کے سے تبادلہ کر دیا گیا اور انہیں بھی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

مزیدپڑھیں:ایمرجنسی کا نفاذ سنگین سیاسی غلطی اور غیر جمہوری اقدام؛ بیرسٹر گوہر

گریڈ 19 کے کیپٹن (ر) میاں عادل اقبال، گریڈ 18 کے وقار علی، گریڈ 21 کے عنبر علی خان اورگریڈ 18 کے کیپٹن (ر) ثناء اللّٰہ خان کو بھی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

گریڈ 20 کے سہیل خان، گریڈ 18 کے محمد احتشام الحق، گریڈ 18 کے محمد فہیم، گریڈ 19 کے محمد عثمان کا کے پی کے سے تبادلہ کر کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گریڈ 19 کے کیپٹن (ر) سرمد سلیم اکرم اور گریڈ 19 کے شفیع اللّٰہ خان کو تبدیل کر کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم ملا ہے۔