ایلیوڈ کیپچوگےنے 2 گھنٹے، 9 منٹ اور 10 سیکنڈ میں مقررہ فاصلہ طے کیا، ایلیوڈ کیپچوگے نے دو سیکنڈز کے فرق سے میلبرن میراتھون کا نیا ریکارڈ بھی قائم کیا۔
ایلیوڈ کیپچوگےنے 2 گھنٹے، 9 منٹ اور 10 سیکنڈ میں مقررہ فاصلہ طے کیا، ایلیوڈ کیپچوگے نے دو سیکنڈز کے فرق سے میلبرن میراتھون کا نیا ریکارڈ بھی قائم کیا۔
41 سالہ کیپچوگے کی میراتھون میں یہ 17ویں فتح ہے، ایلیوڈ کیپچوگے نے تین برس کے وقفے کے بعد کسی میراتھون میں کامیابی حاصل کی، ایلیوڈ کیپچوگے نے آخری مرتبہ 2023 میں برلن میراتھون میں کامیابی حاصل کی تھی۔
ایلیوڈ کیپچوگے کا کہنا ہے میرا جسم اب بھی بہترین کارکردگی دکھانے کے قابل ہے، اگلی نسل کے ایتھلیٹس کا مقابلہ کرسکتا ہوں، عمر رسیدہ ایتھلیٹس اب بھی مقابلہ کر رہے ہیں، نوجوانوں کے ساتھ دوڑ کر خوشی ہوتی ہے۔
آسٹریلیا کے تھامس ڈو کانٹو نے 2 گھنٹے 10 منٹ 35 سیکنڈ میں ریس مکمل کرکے دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ آسٹریلیا کے ہی ریس ایڈورڈز 2 گھنٹے 14 منٹ 33 سیکنڈ کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔
مزید پڑھیں:اے آئی اور جوہری تنازع 2100 میں انسانی بقاء کیلئے خطرہ بن سکتے ہیں، رپورٹ
نیوزی لینڈ کی کیملی فرنچ نے خواتین کی ریس 2 گھنٹے 28 منٹ 25 سیکنڈ میں جیت لی، آسٹریلیا کی سینیڈ ڈائیور نے 2 گھنٹے 28 منٹ 49 سیکنڈ کے ساتھ دوسری جبکہ آئرلینڈ کی نکولا شیریڈن نے 2 گھنٹے 29 منٹ 13 سیکنڈ میں ریس مکمل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔













اتوار 11 اکتوبر 2026 

