کیلیفورنیا، جنگلی ریچھ لائبریری میں داخل، شہد سمیت کھانے کی چیزیں چٹ کرگیا

Calender Icon جمعہ 16 اکتوبر 2026

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک ریچھ لائبریری جا پہنچا اور وہاں سے شہد کے جار سمیت کھانے پینے کی کئی چیزیں لے کر چلتا بنا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق یہ دلچسپ واقعہ بدھ کی صبح تقریباً 6 بجے میمتھ لیکس کی لائبریری میں پیش آیا۔ مونو کاؤنٹی فری لائبریریز نے سوشل میڈیا پر اس غیر معمولی مہمان کی ویڈیو بھی شیئر کی۔

لائبریری انتظامیہ کے مطابق اندر داخل ہوتے ہی ریچھ سیدھا عملے کے لیے رکھے گئے کھانے کی طرف گیا۔ اس نے مونگ پھلی کے مکھن، آڑو کے کپ، چند بسکٹ اور سب سے بڑھ کر شہد کا ایک جار اٹھایا اور خوب ہاتھ صاف کیے۔

مزید پڑھیں:انکم ٹیکس تنازعات، حل کے طریقہ کار میں اہم ترمیم، نیا نوٹیفکیشن جاری

دلچسپ بات یہ ہے کہ ریچھ نے کچھ دیر لائبریری کی الماریوں کا بھی جائزہ لیا اور پھر خود ہی وہاں سے نکل گیا۔ انتظامیہ کے مطابق اس دوران نہ کوئی کتاب خراب ہوئی، نہ کوئی الماری گری اور نہ ہی لائبریری کو کسی نقصان کی اطلاع ملی۔ البتہ شہد کا جار اپنی جگہ واپس نہیں پہنچ سکا۔