مکہ دفاعی معاہدے مثبت پیشرفت، عملی حصہ لینے کو تیار ہیں: مسعود پزشکیان

Calender Icon ہفتہ 17 اکتوبر 2026

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی اتحاد کو مثبت پیش رفت قرار دیدیا ۔

الجزیرہ ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ مسلمانوں کو متحد ہونا چاہیے ، ہم اس عمل میں حصہ لینے کے لیے تیار ہیں لیکن مکہ دفاعی معاہدے میں ہونیوالے فیصلوں کی تفصیلات ہمیں معلوم نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ پیش رفت مسلمانوں کو دو گروہوں میں تقسیم ہو کر ایک دوسرے سے لڑنے کے بجائے قریب لانے اور اسلامی اتحاد کے قیام کی جانب ایک قدم ثابت ہو سکتی ہے۔

مزید پڑھیں:وفاقی کابینہ اجلاس، پختونخوا کے 12 اضلاع میں مقامی نمائندہ و ترقیاتی کونسلز کی منظوری

مسعود پزشکیان نے کہا کہ اگر مسلمان مل بیٹھیں تو سب سے پہلے یہ سمجھنا ہوگا کہ کوئی عرب ملک ، ترک ملک یا ایرانی ملک نہیں ہے، ہم سب مسلمان ہیں، اللہ نے ہمیں ایک مرد اور عورت سے پیدا کیا اور مختلف قوموں اور قبیلوں میں تقسیم کیا، ہمیں مل کر اللہ کے احکامات پر عمل کرنا چاہیے ۔