ایلون مسک کی فلائنگ کار پاکستان میں آگئی تو؟ سوشل میڈیا پر میمز کی بھرمار

Calender Icon ہفتہ 17 اکتوبر 2026

منچلوں کے مختلف بیانیے فلائنگ کارکو کہیں بجلی کےتاروں میں لٹکا دکھایا گیا تو کہیں بسنت پر گڈی لوٹنے کیلئے اس کی بکنگ کرانے کے دلچسپ دعوے سامنے آگئے۔

سوشل میڈیا پر وائرل میمزمیں پاکستانی صارفین نےفلائنگ کارکو اپنے روزمرہ مسائل کا حل بھی قرار دے دیا،سوشل میڈیا پروائرل میمز میں کسی نے گھر میں سبزی پکڑانے کے لیے فلائنگ کار کا استعمال دکھایا تو کسی نے کراچی کی ٹریفک سے بچنے کے لیے اسے بہترین سواری قرار دیا۔

بسنت کی آمد کےپیش نظر ایک صارف نےدلچسپ انداز میں بتایا کہ اس نے گڈی لوٹنے کیلئے فلائنگ کار کی بکنگ کروا دی ہے،جبکہ ایک اور میم میں فلائنگ کارکو بجلی کے تاروں میں پھنسا ہوا دکھایا گیا، جس نے صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔

مزاح کا سلسلہ یہیں نہیں رکا،ایک صارف نے روایتی گدھا گاڑی کو ہی فلائنگ کار میں تبدیل کر دیا، جس نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی۔

مزید پڑھیں:پی ٹی آئی کارکنان کو بڑاریلیف، لانگ مارچ مقدمات کےتمام ملزمان ڈسچارج

پاکستانی صارفین نےفلائنگ کار کے تصور کو روزمرہ زندگی،کراچی کی ٹریفک اور بسنت سے جوڑ کر دلچسپ میمز تخلیق کیں، جو سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ کا مرکز بن رہی ہیں۔