خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کے باوجود مہنگائی قابو میں ہے، گورنر اسٹیٹ بینک

Calender Icon ہفتہ 17 اکتوبر 2026

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا ہے کہ خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کے باوجود مہنگائی قابو میں ہے، ملکی زرمبادلہ ذخائر 21.5 ارب ڈالر ہوگئے ہیں۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کی اور پاکستان میں معاشی استحکام پر بیرونی سرمایہ کاروں کو بریفنگ دی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے محتاط پالیسیوں اور اصلاحات سے معاشی استحکام حاصل کیا، معاشی استحکام کے تحفظ اور پائیدار نمو کیلئے اصلاحات جاری رہیں گی۔

مزید پڑھیں:قومی ہاکی ٹیم سلطان ازلان شاہ کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی

گورنر اسٹیٹ بینک نے مزید کہا کہ معاشی استحکام نے پاکستان کو ملکی اور بیرونی دھچکوں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت دی ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ ہوگیا، کریڈٹ ریٹنگ بہتر ہوئی ہے۔