پاکستان کی مؤثر سفارت کاری پر عوام کا بھرپور اعتماد ،، تازہ عوامی سروے میں عالمی سطح پر ابھرتے پاکستان کے تشخص اور پالیسیوں کو بھرپور تائید حاصل ہوئی ہے۔انسٹیٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ کے حالیہ سروے کے مطابق 80 فیصد پاکستانیوں نے پاک سعودی دفاعی معاہدے کو پاکستان کے عالمی تشخص کے لیے مثبت قرار دیا۔ 79 فیصد نے معاہدے کی حمایت کی جبکہ 73 فیصد کے مطابق اس سے عوام کا حکومت اور افواج پر اعتماد بڑھا۔ 71 فیصد پاکستانیوں نے پاک افغان کشیدگی کی ذمہ داری افغان طالبان پر ڈالی، اور 75 فیصد نے پاکستان کی مؤثر جوابی کارروائی کو سراہا۔ سروے میں یہ بھی بتایا گیا کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کے دورہ امریکا نے پاکستان کے عالمی وقار میں نمایاں اضافہ کیا۔
80 فیصدپاکستانیوں نے پاک سعودی دفاعی معاہدسراہا،آئی پی او آر سروے
منگل 28 اکتوبر 2025












