ٹائیگر شروف کی گاڑی پر فائرنگ، مشتبہ ملزمان کی تصاویر سامنے آگئیں

Calender Icon پیر 19 اکتوبر 2026

بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شروف(Tiger Shroff) کی گاڑی پر ممبئی میں فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس نے مشتبہ ملزمان کی تصاویر حاصل کر لیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی کے علاقے جوہو میں پیش آنے والے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش کر رہی ہے۔


واقعے میں مبینہ طور پر تین افراد ملوث ہیں جنہوں نے فرار ہونے سے قبل اپنی موٹر سائیکلیں اندھیری ریلوے اسٹیشن کے قریب چھوڑ دی تھیں۔

پولیس نے موٹر سائیکلیں تحویل میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے، جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دو مشتبہ افراد کو اداکار کی رہائش گاہ کے قریب آتے دیکھا گیا۔

مزید پڑھیں:عظمیٰ بخاری کی صاحبزادی ودیعت فاطمہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں

دوسری جانب واقعے کے بعد مہاراشٹر کے نائب وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے بھی ٹائیگر شروف سے ملاقات کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچے۔

تین افراد کو گرفتار کر لیا گیا

کوٹا پولیس نے تین مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے جن کی شناخت پھول سنگھ، ہریتک کمار عرف روشن اور ریحان کے نام سے ہوئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق گرفتار افراد کا تعلق بھارتی ریاستوں ہریانہ اور بہار سے ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 18 اکتوبر کو ممبئی کے علاقے جوہو میں ٹائیگر شروف کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی تھی، جس میں اداکار محفوظ رہے تاہم ان کا ڈرائیور زخمی ہو گیا۔

واقعے کے چند گھنٹوں بعد لارنس بشنوئی گینگ نے سوشل میڈیا پر حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔