ورلڈ کپ کی تیاریوں کیلئے ٹاپ آرڈر کو اچھی کارکردگی دکھانا ہوگی، شاہین آفریدی

Calender Icon بدھ 21 اکتوبر 2026

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے انگلینڈ کیخلاف کامیابی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حسن نواز، عرفات منہاس اور فہیم اشرف کی بیٹنگ اچھی رہی، تاہم ٹیم کے ٹاپ آرڈر کو بھی کارکردگی دکھانا ہوگی۔

شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ ٹیم نے کچھ شعبوں میں اچھی کارکردگی دکھائی ہے، لیکن ورلڈ کپ کی تیاریوں کے پیش نظر مزید بہتری لانا ہوگی۔

قومی کپتان نے عرفات منہاس اور فاسٹ بولرز کی فارم کو ٹیم کے لیے خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ عرفات منہاس ایک بہترین صلاحیتوں کے حامل کھلاڑی اور مکمل آل راؤنڈر ہیں۔

مزید پڑھیں:ٹرمپ انتظامیہ نے 3 لاکھ سے زائد امریکی ویزے منسوخ کر دیے

انہوں نے امید ظاہر کی کہ عرفات منہاس مستقبل میں بھی کئی مزید میچز میں ٹیم کے لیے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔