پاک بغداد پروازیں بحال، برمنگھم کی کیلئے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ

Calender Icon بدھ 21 اکتوبر 2026

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے برطانیہ کے مزید شہروں کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ عراق سے پاکستان کے لیے براہ راست پروازیں دوبارہ بحال ہوگئیں۔

ایکسپریس نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق فلائی بغداد نے کئی ماہ بعد پاکستان کے لیے براہ راست پروازوں کا دوبارہ آغاز کردیا۔ اٹلسنقشے دیکھیں

ذرائع کے مطابق لمبے عرصے کے بعد بغداد سے پہلی پرواز آئی ایف 331، 100 سے زائد مسافروں کو لے کر کراچی پہنچی۔ ذرائع کے مطابق خطے میں جنگ کے باعث سیکورٹی پیش نظر فلائی بغداد نے پاکستان کے لیے اپنی پروازیں بند کی تھیں۔

دوسری جانب پی آئی اے نے برطانیہ کے مزید شہروں کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ جس کے تحت یکم دسمبر کو برمنگھم کیلیے فضائی آپریشن شروع کرنے کی منصوبہ بندی تیار کرلی گئی ہے۔

پاکستان اور برمنگھم کے درمیان ہفتہ وار تین پروازیں آپریٹ ہوں گی جبکہ پی آئی اے کی پروازیں منگل، جمعرات اور ہفتہ کو ملک کے دارلخلافہ سے برمنگھم روانہ ہوں گی۔ اٹلسنقشے دیکھیں

مزید پڑھیں:بدرمعاہدہ؛ علاقائی امن و استحکام کیلئے ہمارے مشترکہ عزم کا عکاس ہے، خواجہ آصف

ذرائع کے مطابق پی آئی اے بوئنگ طیارے برمنگھم کے فلائٹ آپریشن کے لیے استعمال کرے گا۔