مریدکے میں ایلیٹ فورس کی گاڑی الٹنے سے ایک اہلکارجاں بحق، 5 زخمی

Calender Icon جمعرات 22 اکتوبر 2026

مریدکے میں قرشی انٹرچینج کے قریب ایلیٹ فورس(Elite Force) کی گاڑی الٹ گئی، جس کے باعث ایک اہلکارجاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کے مطابق ٹائر برسٹ ہونے کے باعث گاڑی کو حادثہ پیش آیا، ایلیٹ فورس کے اہلکارجہلم سے لاہور کرکٹ میچ کی ڈیوٹی پر جا رہے تھے۔

مزید پڑھیں:انگلینڈ کیخلاف جیت، پاکستان نے آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں آسٹریلیا کو پیچھے چھوڑ دیا

جاں بحق اہلکار کی لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، 4 زخمی اہلکاروں کو تشویشناک حالت میں لاہور منتقل کر دیا گیا۔