علی امین گنڈاپور اور سلمان اکرم راجہ کے درمیان تنازع کی وجہ سامنے آگئی

Calender Icon جمعرات 22 اکتوبر 2026

 سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور (Ali Amin Gandapur)اور سلمان اکرم راجہ کے درمیان تنازع کی وجہ سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کا اختلاف ایک الگ وٹس ایپ گروپ کے بنانے سے شروع ہوا، صوبائی ممبران نے مذاکرات اور دیگر معاملات کے لیے الگ وٹس ایپ گروپ بنایا، گروپ میں مذاکرات اور سیاسی امور کیلئے ایک پینل تشکیل دینے کی منظوری دی گئی۔

مزید پڑھیں:امن مذاکرات خطرے میں پڑ گئے، کیف پر روسی میزائل حملہ، 6 افراد زخمی

پینل کی سربراہی علی امین گنڈاپور کو دی گئی، وٹس ایپ گروپ میں پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر اور علی اصغر کو بھی شامل کیا گیا، سلمان اکرم راجہ کو وٹس ایپ گروپ کی خبر ہوئی تو انہوں نے اسے پارٹی میں نئی گروپ بندی قرار دیا۔

ذرائع کے مطابق سلمان اکرم راجہ نے ٹویٹ کیا، جس پر علی امین گنڈاپور نے جواب دیا، دونوں رہنماؤں کی لڑائی میں اب دیگر قیادت بھی میدان میں آگئی ہے۔