بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن(Amitabh Bachan) نے اپنی صحت سے متعلق اہم اپ ڈیٹ دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ انہیں چند روز آرام کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 84 سالہ اداکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر مداحوں کے لیے پیغام جاری کرتے ہوئے معذرت کی کہ وہ کچھ روز تک اپنے خیالات تحریر نہیں کر سکیں گے۔

امیتابھ بچن نے لکھا کہ وہ معافی چاہتے ہیں کیونکہ انہیں صحت یابی کے لیے چند دن آرام کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
T 5889,10,11,12 – apologies .. क्षमा प्रार्थी हूँ, कुछ दिनों के लिए आराम और सँवरने का समय निकालने को कहा गया है सो कुछ लिख नहीं पा रहा हूँ ..
— Amitabh Bachchan (@SrBachchan) October 21, 2026
واضح رہے کہ رواں ماہ امیتابھ بچن نے اپنے مشہور ٹی وی شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کے دوران گھٹنے پر چوٹ لگنے کا انکشاف کیا تھا۔
مزید پڑھیں:ایچ ایس وائے کا موبائل فون اور ذاتی اکاؤنٹس ہیک، مداحوں کو خبردار کر دیا
اداکار کے مطابق شو کی شوٹنگ کے دوران وہ پھسل کر گر گئے تھے، جس سے ان کا بایاں گھٹنا زخمی ہو گیا تھا۔ تاہم انہوں نے اس وقت مداحوں کو یقین دلایا تھا کہ چوٹ زیادہ سنگین نہیں ہے۔
اداکار نے اپنی حالیہ پوسٹ میں آرام کی ہدایت کی وجہ یا طبیعت سے متعلق مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔













جمعرات 22 اکتوبر 2026 

