عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ، تکنیکی تجزیہ کار وانگ تاؤ

Calender Icon جمعرات 22 اکتوبر 2026

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج ایک فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد نرخ 14 اکتوبر کے بعد کی کم ترین سطح پر آگئے۔ دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل کمی ایسے وقت ہوئی ہے جب تیل کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کے خدشات بڑھ رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپاٹ گولڈ کی قیمت 1.1 فیصد گر کر 4 ہزار 94.90 ڈالر فی اونس ہوگئی جو 14 اکتوبر کے بعد اس کی کم ترین سطح ہے۔امریکی گولڈ فیوچرز کی قیمت بھی 0.9 فیصد کم ہوکر 4 ہزار 111.40 ڈالر فی اونس پر آگئی۔

رائٹرز کے تکنیکی تجزیہ کار وانگ تاؤ کے مطابق سونے کی قیمت کا اگلا ہدف 14 اکتوبر کی کم ترین سطح 4 ہزار 73 ڈالر فی اونس ہوسکتا ہے جس کی نشاندہی قیمتوں کے تکنیکی رجحان سے ہوتی ہے۔

تجزیہ کار کے مطابق سونے کی قیمت کے لیے 4 ہزار 135 ڈالر فی اونس کی سطح مزاحمت کا کردار ادا کر رہی ہے۔ اگر قیمت اس سطح سے اوپر نکلنے میں کامیاب ہوگئی تو یہ بڑھ کر 4 ہزار 150 سے 4 ہزار 169 ڈالر فی اونس کی حدود تک پہنچ سکتی ہے۔

مزید پڑھیں:یورپ سمیت دنیا بھر میں سرکاری ویب سائٹس بند: وجہ کیا بنی؟

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت 2.6 فیصد کمی کے بعد 56.44 ڈالر فی اونس ہوگئی۔