بیجنگ ،نئے پاکستانی سفیر کی اہم سرگرمی، چائنیز حکام کوسفارتی اسناد پیش

Calender Icon جمعہ 23 اکتوبر 2026

بیجنگ: چین میں پاکستان کے نامزد سفیر سید علی اسد گیلانی نے چینی وزارتِ خارجہ کے معاون وزیر اور شعبہ پروٹوکول کے ڈائریکٹر جنرل ہونگ لئی کو اپنی سفارتی اسناد کی نقل پیش کردی۔

اس موقع پر سید علی اسد گیلانی نے پرتپاک استقبال پر چینی حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان دیرینہ دوستی اور ہمہ موسمی اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری دونوں ممالک کا قیمتی اثاثہ ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ چینی حکام کے ساتھ قریبی تعاون کے ذریعے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم اور باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دیں گے۔

مزید پڑھیں:کوئی آن لائن پیسے مانگے تو ہر گز ٹرانسفر نہ کریں، محسن نقوی

سفیر گیلانی نے کہا کہ پاکستان اور چین کے مضبوط تعلقات کئی نسلوں کے رہنماؤں کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان دوستی، اعتماد اور تعاون کے دیرپا رشتوں کو مزید گہرا کرنے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔