شہید میجر وجاہت وحید قوم کا فخر، شہداء کی قربانیاں ناقابل فراموش، حمزہ شہباز

Calender Icon جمعہ 23 اکتوبر 2026

لاہور: سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں حمزہ شہباز شریف نے شہید میجر وجاہت وحید کی رہائش گاہ کا دورہ کیا اور ان کی والدہ، بھائی، اہلیہ اور دیگر اہلِ خانہ سے ملاقات کرکے اظہارِ تعزیت کیا۔

حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ میجر وجاہت وحید نے وطن عزیز کی حفاظت اور فرض کی ادائیگی کے دوران اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا، شہید جیسے بہادر سپوت پوری قوم کا فخر اور سرمایۂ افتخار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی سلامتی کے لیے جانیں قربان کرنے والے شہداء کی عظیم قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا، شہداء کے اہلِ خانہ ہمارے لیے قابلِ احترام ہیں اور پوری قوم ان کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔

مزید پڑھیں:بیجنگ ،نئے پاکستانی سفیر کی اہم سرگرمی، چائنیز حکام کوسفارتی اسناد پیش

حمزہ شہباز شریف نے شہید میجر وجاہت وحید کے درجات کی بلندی اور اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی۔