کلام پر رقص کرنے پر تنقید، عفت عمر نے خاموشی توڑ دی

Calender Icon بدھ 28 اکتوبر 2026

اس معاملے پر وضاحت دیتے ہوئے عفت عمر نے کہا کہ ابتدا میں انہیں اندازہ نہیں تھا کہ پس منظر میں کون سا کلام چل رہا ہے۔

پاکستان کی معروف اداکارہ عفت عمر نے لاہور میں منعقدہ لام فیشن ویک کے دوران کلام پر رقص کرنے کے باعث ہونے والی تنقید پر وضاحت پیش کر دی۔

حال ہی میں فیشن شو کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں عفت عمر کو معروف ڈیزائنر نیلوفر شاہد کے ہمراہ اسٹیج پر رقص کرتے اور بھرپور تاثرات کا اظہار کرتے دیکھا گیا تھا۔

شو میں چلنے والے کلام پر رقص کرنے کے باعث اداکارہ کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

اس معاملے پر وضاحت دیتے ہوئے عفت عمر نے کہا کہ ابتدا میں انہیں اندازہ نہیں تھا کہ پس منظر میں کون سا کلام چل رہا ہے۔

اداکارہ کے مطابق جیسے ہی انہوں نے کلام کے بولوں پر توجہ دی، فوراً رقص کرنا بند کر دیا۔

مزید پڑھیں:ملینیئلز اب خود کو نوجوان سمجھنا چھوڑ دیں، 2026 کا اختتام زندگی بدل دیگا

عفت عمر نے مزید کہا کہ اگر انہیں پہلے سے معلوم ہوتا کہ یہ کلام ہے تو وہ کبھی اس پر رقص نہ کرتیں۔