حوثی ملیشیا کی جانب سے جنوبی علاقے کی طرف داغا گیا ڈرون تباہ کر دیا: سعودی فوجی اتحاد

Calender Icon ہفتہ 31 اکتوبر 2026

سعودی فوجی اتحاد نے حوثی ملیشیا کی جانب سے جنوبی علاقے کی طرف داغا گیا ڈرون(Drone) تباہ کر دیا۔

سعودی فوجی اتحاد کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مشرقی خطے پر ڈرون کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا، حوثی ملیشیا کی جانب سے داغا گیا ڈرون مدینہ ریجن کی فضائی حدود میں تباہ کیا گیا۔

مزیدپڑھیں:بھارت: ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 6 افراد ہلاک

دوسری جانب حوثی ملیشیا نے مدینہ پر ڈرون حملے کی تردید کی ہے۔

گزشتہ روز سعودی اتحادی فوج کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی کا کہنا تھا کہ حوثی ملیشیا کی جانب سے مکہ مکرمہ کی جانب داغا گیا ڈرون فضائی دفاعی نظام نے تباہ کر دیا۔