طالبان رجیم کے خلاف مسلح مزاحمت جاری، متعدد صوبوں میں حملوں کے دعوے

Calender Icon ہفتہ 31 اکتوبر 2026

افغان طالبان(Taliban) کے خلاف مسلح گروپس کی حالیہ جھڑپوں اور گوریلا کارروائیوں نے رجیم کے امن اورمکمل کنٹرول کے دعووں کا پول کھول دیا۔
طالبان مخالف مسلح دھڑوں افغانستان فریڈم فرنٹ، یونائیٹڈ فرنٹ اور نیشنل فرنٹ فار انڈیپینڈنس نے مختلف صوبوں میں تازہ حملوں اور ہلاکتوں کا دعوی کیا ہے۔

مسلح تنظیم افغانستان فریڈم فرنٹ کے مطابق صوبہ کنڑ کے دارالحکومت اسعدآباد میں طالبان چوکی پر حملے میں ایک اہلکار ہلاک جبکہ تین زخمی ہوگئے۔

مزیدپڑھیں:سہ ملکی ون ڈے سیریز فائنل، پاکستان اور سری لنکا جیت کیلئے پُرعزم

افغانستان یونائیٹڈفرنٹ کے مطابق صوبہ زابل کے ضلع شہرصفا میں ٹارگٹڈ کارروائی کے دوران طالبان رجیم کے انٹیلی جنس اہلکار کو ہلاک کر دیا گیا ہے، جبکہ صوبہ کپیسہ کے ضلع تگاب میں کمانڈو کارروائی کے دوران طالبان فورسز کا اہم کمانڈر ملا سمرگل بھی ہلاک ہوگیا ہے۔