واٹس ایپ کا گروپ چیٹس کے لیے نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان

Calender Icon اتوار 1 نومبر 2026

انسٹنٹ میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کےلیےگروپ چیٹس میں متعدد نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔نئے فیچرز میں پیغامات غیر معینہ مدت تک پن کیے جاسکیں گے

واٹس ایپ کےمطابق چیٹ لسٹ میں نیچے کی جانب سوائپ کرنے پر فلٹر مینو میں مینشنز اینڈ ریپلائیز کا نیا آپشن دکھائی دے گا۔اس کےذریعے صارفین ان گروپس کی چیٹس باآسانی دیکھ سکیں گےجہاں انہیں مینشن کیا گیا ہو یا ان کے پیغامات کا براہِ راست جواب دیا گیا ہو۔ اس میں تمام ارکان کو بھیجے گئے all پیغامات بھی شامل ہوں گے۔

مزید پڑھیں:مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، مرکز کوہ ہندوکش

نئے فیچر کےتحت صارفین اب گروپ چیٹس میں اہم پیغامات کو غیر معینہ مدت تک پن کرسکیں گے۔ اس سے پہلے پیغامات کو صرف 24 گھنٹے، سات دن یا 30 دن کے لیے پن کرنے کی سہولت دستیاب تھی۔