ریو ڈی جنیرو:برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں منشیات مافیا ز کیخلاف تاریخ کا سب سے بڑا پولیس آپریشن کیا گیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 64 افراد ہلاک ہو گئے، جن میں 60 مبینہ gangsters اور 4 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ یہ آپریشن ریاست کی تاریخ کا سب سے خونریز واقعہ قرار دیا جا رہا ہے۔
2,500 سے زائد پولیس اور فوجی دستوں نے آلیمانو (Complexo do Alemão) اور پینہا (Penha) کی فویلاس (غریب بستیاں) پر طلوع فجر سے پہلے حملہ کیا۔ ہیلی کاپٹرز ، 32 بکتر بند گاڑیاں استعمال کرتے ہوئے پولیس نے 81 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا، 93 رائفلیں اور نصف ٹن سے زائد منشیات برآمد کیں۔ گورنر کلاودیو کاسترو نے اسے “نارکو دہشت گردی” کے خلاف جنگ قرار دیا۔جس علاقے میں کارروائی کی گئی وہاں جنگ نما مناظر دیکھنے میں آئے۔ گینگسٹرز نے بارودی سرنگیں جلائیں، کاروں کو آگ لگائی اور ڈرونز سے پولیس پر بم گرائے۔علاقے میں دھوئیں کے بادل اور مسلسل فائرنگ کی آوازیں سنائی دیں۔آپریشن کے باعث درجنوں سکول بند اور یونیورسٹی کلاسز معطل رہیں ۔












بدھ 29 اکتوبر 2025 