کھیل کے میدان میں ملک کے لیے طلائی تمغہ جیتنے والے بھارتی ہاکی کے سابق کپتان ایم ایم سومايا (MMSomaya )کا گھر چوروں کے نشانے پر آگیا، جہاں ملزمان نہ صرف قیمتی زیورات اور نقدی لے اڑے بلکہ 1980 کے ماسکو اولمپکس میں جیتا گیا تاریخی گولڈ میڈل بھی چوری کرلیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 67 سالہ سابق اولمپیئن 26 اکتوبر کو اہل خانہ کے ہمراہ ریاست کرناٹک کے علاقے کوڈاگو گئے ہوئے تھے کہ 28 اکتوبر کی رات 2 نامعلوم افراد ان کے گھر میں داخل ہوئے۔ اگلی صبح پڑوسی نے گھر کا دروازہ کھلا دیکھا تو سومايا کو اطلاع دی۔
Last Wednesday, when hockey legend #MMSomaya returned from his morning walk in Apangela, near his hometown Madikeri, his wife Shami greeted him with news of a burglary at their #Bengaluru residence.
Details here 🔗 https://t.co/nmBMq9neDx
Dive deeper into the story with the… pic.twitter.com/D3EnZyhI4Q
— The Times Of India (@timesofindia) November 5, 2026
پڑوسی کے گھر میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج میں رات تقریباً 2 بج کر 34 منٹ پر 2 مشتبہ افراد کو سومايا کے گھر میں داخل ہوتے دیکھا گیا۔ ایک نے نیلی جبکہ دوسرے نے سرخ رنگ کی قمیص پہن رکھی تھی۔ ملزمان مبینہ طور پر دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے اور قیمتی سامان سمیٹ کر فرار ہوگئے۔
مزیدپڑھیں:بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بینیفشریز کیلئے بڑی خوشخبری
پولیس میں درج شکایت کے مطابق چور 1980 کے ماسکو اولمپکس میں بھارتی ہاکی ٹیم کی جانب سے حاصل کیا گیا طلائی تمغہ، 1982 کے نئی دہلی ایشین گیمز کا چاندی کا تمغہ، 1986 کے سیول ایشین گیمز کا کانسی کا تمغہ اور 1982 کی ایمسٹرڈیم چیمپئنز ٹرافی کا کانسی کا تمغہ بھی لے گئے۔
چوری ہونے والی دیگر اشیا میں سونے کے زیورات، چاندی کے برتن اور چمچ، چاندی کے 2 کپ اور 30 ہزار روپے نقد شامل ہیں۔ کھیلوں کے تمغوں کے علاوہ چوری شدہ سامان کی مالیت تقریباً 3 لاکھ 53 ہزار بھارتی روپے بتائی گئی ہے۔
Burglars broke into the residence of former Indian hockey star M.M. Somaya at New Thippasandra in Bengaluru and took his prized 1980 Moscow Olympics gold medal, other international sporting medals, jewellery, and some cash. The incident, which took place in the early hours of…
— The Hindu (@the_hindu) November 4, 2026
پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری اور چوری شدہ سامان کی برآمدگی کے لیے 2 خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔ سابق ہاکی کپتان نے پولیس سے ملزمان کی شناخت کرکے انہیں گرفتار کرنے کی درخواست کی ہے۔













جمعرات 5 نومبر 2026 

