بیٹی کی ویڈیو وائرل ہوتے ہی خلیل الرحمان قمر پر تنقید کیوں ہونے لگی؟

Calender Icon جمعہ 6 نومبر 2026

معروف پاکستانی ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر(Khalilur Rehman Qamar)ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گئے ہیں تاہم اس مرتبہ وجہ ان کی اپنی بیٹی حجاب خلیل ہیں جنہیں سوشل میڈیا پر اپنی حالیہ ویڈیوز کے باعث شدید تنقید کا سامنا ہے۔

حال ہی میں حجاب خلیل نے رقص پر مبنی چند ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کیں جن میں انہیں ایسا لباس پہنے دیکھا گیا جس سے ان کے کندھے اور پیٹ کا کچھ حصہ نمایاں تھا۔ ان ویڈیوز کے منظرِ عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hijab Khalil (@iamhijabkhalil)


صارفین کا کہنا ہے کہ خلیل الرحمان قمر ماضی میں دیگر خواتین اور اداکاراؤں کے لباس پر تنقید کرتے رہے ہیں اس لیے ان کی بیٹی کی جانب سے اسی نوعیت کا لباس پہننے پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا، ’اور ان کے والد دوسری خواتین کو لباس کے معاملے پر نصیحت کرتے رہتے ہیں‘ ایک اور صارف نے طنزیہ انداز میں کہا ’مولوی کے گھر ڈاکا‘ جبکہ ایک صارف نے اداکارہ صبا قمر کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ’ان کے والد صبا قمر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔‘

مزیدپڑھیں:بجلی صارفین سے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 23 ارب 33 کروڑ روپے وصول کرنے کی تیاری

حجاب خلیل کی ویڈیوز کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے، جہاں صارفین خلیل الرحمان قمر کے ماضی کے بیانات اور ان کی بیٹی کے لباس کے حوالے سے مختلف آرا کا اظہار کر رہے ہیں، کئی صارفین کا کہنا تھا کہ اسی لیے کہتے ہیں دوسروں پر کیچڑ اچھالنے سے پہلے اپنا گھر بھی دیکھنا چاہیے جبکہ دیگر نے ’پہلے تولو، پھر بولو‘ کی مثال دی۔۔

واضح رہے کہ خلیل الرحمان قمر کا شمار پاکستان کے نامور ڈرامہ نگاروں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے متعدد مقبول ڈرامے تحریر کیے ہیں تاہم ان کے ڈراموں میں خواتین کی عکاسی اور خواتین کے حوالے سے دیے جانے والے بیانات اکثر تنقید کی زد میں رہتے ہیں۔ وہ ماضی میں اداکارہ صبا قمر سمیت شوبز انڈسٹری کی دیگر شخصیات کے لباس اور طرزِ زندگی پر بھی تنقید کر چکے ہیں۔