خیبر پختونخوا میں گورنر راج اپنے مقاصد کے حصول تک جاری رہے گا: رانا ثناء اللہ

Calender Icon جمعہ 6 نومبر 2026

وزیراعظم کے مشیر سیاسی امور رانا ثناء اللہ(RanaSanaullah) نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج اپنے مقاصد کے حصول تک جاری رہےگا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سے اس وقت کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، بیک ڈور رابطے ہوتے رہتے ہیں لیکن باضابطہ طور پر کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، گورنر راج اپنے مقاصد کے حصول تک جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت اور افغانستان کی مدد سے دہشت گردی کا ناسور وقت وہاں پھیل رہا ہے، دہشت گردی کو روکنا اہمیت کا حامل ہے، سب کو آن بورڈ لیا جائے گا لیکن دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی کےعلاوہ کوئی دوسرا آپشن نہیں۔

مزیدپڑھیں:پشاور: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر جاں بحق

مشیر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کو اگر گورنر راج سے اختلاف ہے تو وہ اختلاف رائے رکھ سکتے ہیں، ان سے لڑائی کوئی نہیں بڑھانا چاہتا، لڑائی ہے بھی نہیں صرف اختلاف رائے ہے، ہمیں جے یو آئی (ف) کی رائے سے اختلاف کا حق ہے اور انہیں بھی یہ حق حاصل ہے۔

وفاقی وزیر چوہدری سالک کی جانب سے پنجاب میں کرپشن کے حوالے سے دیئے گئے بیان پر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جب آپ کے پاس ثبوت نہ ہوں تو ایسے الزامات نہیں لگانا چاہئیں، چودھری سالک نے خود کہا کہ ان کے پاس ثبوت نہیں۔