پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی(Shahid Afridi) نے اپنی سب سے چھوٹی بیٹی عرویٰ کے ساتھ دبئی میں گزارے گئے خوشگوار لمحات کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی ہیں۔
شاہد آفریدی نے دبئی میں تین روز قیام کیا جہاں انہوں نے اپنی مصروفیات ایک طرف رکھ کر بیٹی کے ساتھ معیاری وقت گزارا۔
سابق کرکٹر نے انسٹاگرام پر اپنی اور بیٹی کی تصاویر شیئر کیں جس میں دبئی کے دلکش مناظر اور دورانِ پرواز لی گئی تصاویر شامل ہیں۔
تصاویر کے ساتھ شاہد آفریدی نے محبت بھرا پیغام بھی لکھا کہ ’دبئی میں اپنی عروٰی کے لیے تین خوبصورت دن‘۔
مزیدپڑھیں:راولپنڈی ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے 3 پاکستانی کھلاڑیوں نے 34 سالہ عالمی ریکارڈ برابر کر دیا
ان کے مطابق یہ چھٹیاں بیٹی کی پسندیدہ سرگرمیوں، خوشیوں اور قہقہوں سے بھرپور رہیں۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ شاہد آفریدی اور ان کی اہلیہ نادیہ کی پانچ بیٹیاں اقصیٰ، انشا، اجوہ، اسماء اور عروٰی ہیں۔
ان کی دوسری بیٹی انشا کی شادی قومی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی سے ہوئی ہے جن کا ایک بیٹا بھی ہے۔
View this post on Instagram
شاہد آفریدی اکثر سوشل میڈیا پر اپنے خاندانی لمحات مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے رہتے ہیں۔












بدھ 11 نومبر 2026 