عمران خان کا بلڈپریشر خوفناک حد تک زیادہ ہے: لطیف کھوسہ

Calender Icon بدھ 11 نومبر 2026

بانی پی ٹی آئی سے 28 ویں ترمیم پر بات ہوئی ہے لیکن اس کی تفصیل نہیں بتاؤں گا: وکیل عمران خان

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی سے عدالتی حکم پر وکیل سلمان صفدر اور لطیف کھوسہ کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کروا دی گئی جس کے بعد لطیفہ کھوسہ نے بتایا کہ ملاقات تین سے 4 گھنٹے تک جاری رہی جس میں صحت اور مقدمات پر تفصیلی گفتگو ہوئی ۔

سردار لطیف کھوسہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی سے ملاقات تین سے چار گھنٹے جاری رہی، کل ملاقات کی تفصیل لکھیں تو سب آپ کے سامنے آجائے گا، بانی کے بلڈپریشر اور آنکھ کا معاملہ ہے،بلڈپریشر خوفناک حد تک زیادہ ہے،بانی پی ٹی آئی کا ارادہ مضبوط تھا اور مکمل طور پر مستعد ہیں،