نواز شریف سے سینیٹر ناصر بٹ کی ملاقات، ملکی سیاست پر تبادلہ خیال

Calender Icon جمعہ 13 نومبر 2026

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر ناصر بٹ نے پارٹی صدر اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے رائیونڈ میں ملاقات کی، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور پارٹی امور پر گفتگو کی گئی۔

ملاقات کے دوران سینیٹر ناصر بٹ نے نواز شریف کو راولپنڈی میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز عوامی خدمت کے لیے متعدد بڑے منصوبوں پر کام کر رہی ہیں، جن کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں بھی اہم ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت جاری ہے، جبکہ ’’اپنا گھر، اپنی چھت‘‘ اسکیم سے کم آمدنی والے طبقے کو رہائشی سہولت کے حصول میں مدد مل رہی ہے۔

اس موقع پر نواز شریف نے ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر سینیٹر ناصر بٹ سے تبادلہ خیال کیا، جبکہ انہیں راولپنڈی میں جاری ترقیاتی سرگرمیوں اور پارٹی معاملات پر بھی بریفنگ دی گئی۔