بلاول کو وزیراعظم بنتا دیکھ رہی ہوں، فریال تالپور

Calender Icon منگل 17 نومبر 2026

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور نے کہا ہے کہ وہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو پاکستان کا وزیراعظم بنتا دیکھ رہی ہیں۔

فریال تالپور کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کو پنجاب میں اپنی کھوئی ہوئی سیاسی جگہ دوبارہ حاصل کرنا ہوگی، پنجاب میں آج بھی پارٹی کے لیے سیاسی گنجائش موجود ہے اور عوام پیپلز پارٹی سے محبت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں صرف شخصیات اور ہیروز کے سہارے نہیں چل سکتیں بلکہ مضبوط تنظیمی ڈھانچے اور کارکنوں کی محنت پر توجہ دینا ہوگی، نوجوانوں کو سیاسی عمل میں شامل کرنا اور رضاکارانہ نظام کو فروغ دینا بھی ضروری ہے۔

فریال تالپور نے کہا کہ فی الحال نشستوں کی بات نہیں کر رہی لیکن پارٹی کو بلدیاتی انتخابات کی تیاری کرنی چاہیے، بلاول بھٹو زرداری کو پاکستان کا وزیراعظم بنتا دیکھ رہی ہوں۔

مزید پڑھیں:عارف والا میں ٹریفک حادثہ، جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہوگئی

خواتین کی گرفتاریوں سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ خواتین کو جیل میں نہیں ہونا چاہیے، مردوں کا حساب مردوں سے لیا جائے اور خواتین کو اس میں شامل نہ کیا جائے۔