ایران کیخلاف فوجی کارروائیاں ختم کرنے کا اعلان آپشن میں شامل : جےڈی وینس

Calender Icon منگل 17 نومبر 2026

واشنگٹن: امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے واضح کردیا کہ ایران کیخلاف فوجی کارروائیاں ختم کرنے کا اعلان آپشن میں شامل ہے۔

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا کہ دس پندرہ سال تو دور کی بات ایران جنگ کو دو سال بھی جاری نہیں رہنے دیں گے، ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے کیلئے حتمی معاہدے تک پہنچنے کے ضروری اقدامات کا تعین کرنا ہوگا۔

اسرائیل کا نام لیے بغیر جےڈی وینس نے کہا کہ بعض فریق بظاہر چاہتے ہیں ایران کے خلاف جنگ غیرمعینہ مدت تک جاری رہے لیکن امریکا ایران تنازع کو کبھی نہ ختم ہونیوالی جنگ نہیں بننے دیں گے۔

مزید پڑھیں:ٹرمپ انتظامیہ کا گرین کارڈ پروگرام پر نئی پابندیاں عائدکرنےکا فیصلہ

امریکی نائب صدر کا مزید کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کے پاس کئی آپشنز موجود ہیں جن میں ایران پر فوجی اور سفارتی دباؤ بڑھانے کے آپشنز بھی شامل ہیں۔