کراچی میں ایم نائن موٹر وے پر ایم کیو ایم پاکستان (MQM Pakistan)کے سینئر رہنما انیس قائم خانی کے قافلے میں شامل گاڑی ٹرک سے ٹکرا گئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ایم نائن موٹر وے پر رہائشی سوسائٹی کے قریب تیز رفتار گاڑی کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہو گئے۔
حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی میں ایم کیو ایم پاکستان کے کارکنان سوار تھے اور گاڑی ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما انیس قائم خانی کے قافلے میں شامل تھی۔
گاڑی حیدرآباد سے کراچی آرہی تھی کہ ایم نائن موٹر وے پر نجی رہائشی سوسائٹی کے قریب کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والوں میں سے دو افراد کی شناخت عبید کے ٹو اور نبیل ببن کے نام سے ہوئی ہے۔
ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال منتقل کر دیا ہے۔













ہفتہ 21 نومبر 2026 
