Advertisement

آڈٹ اور مالیاتی رپورٹنگ نظام کی خامیوں کی جامع تحقیقات کا حکم

Calender Icon اتوار 22 نومبر 2026

وفاقی ٹیکس محتسب نے پاکستان کے آڈٹ اور مالیاتی رپورٹنگ نظام کی خامیوں کی جامع تحقیقات کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق ایک ہی کمپنی کے ایک ہی ٹیکس سال کے 3 مختلف آڈٹ شدہ مالیاتی گوشوارے سامنے آنے کا انکشاف ہوا ہے، مختلف مالیاتی گوشواروں میں منافع، بینک بیلنس اور ذخائر کے اعداد و شمار میں فرق پایا گیا۔

ایف ٹی او نے آڈٹ رپورٹس میں جعلسازی، آڈٹ فرموں کے نام اور لیٹر ہیڈز کے غیرمجاز استعمال پر تشویش کا اظہار کیا ہے، آڈٹ رپورٹس کی تصدیق اور آڈیٹرز کی نگرانی کا موجودہ نظام غیر مؤثر ہونے کے خدشات ہیں۔

ایف ٹی او نے ایس ای سی پی، ایف بی آر اور آڈٹ اوورسائٹ بورڈ کو مشترکہ تحقیقات کی ہدایت کردی، متعلقہ ادارے 15 دن میں مطالعاتی ٹیم کے لیے اپنے نمائندے نامزد کریں گے۔

مزید پڑھیں:صوبوں پرریفرنڈم آئین کے آرٹیکل 239(4) کا متبادل نہیں، رضا ربانی

مشترکہ مطالعاتی ٹیم تشکیل کے 60 دن میں اپنی رپورٹ اوراصلاحات کی تجاویز پیش کرے گی، ایف ٹی او نے ٹیکس دستاویزات طلب کرنے سے متعلق درخواست گزار کو جزوی ریلیف دے دیا، حکم دیا کہ ٹیکس حکام درخواست گزارکی شکایت کا دستاویزات کی بنیاد پر دوبارہ جائزہ لیں۔