Advertisement

کسی وارث کا حق خاموشی سے ختم نہیں کیا جا سکے گا، سپریم کورٹ کا وراثتی جائیداد سے متعلق اہم فیصلہ

Calender Icon پیر 23 نومبر 2026

وراثتی جائیداد میں سب کا حصہ اب خاندان کا کوئی ایک فرد ہڑپ نہیں کرسکے گا، سپریم کورٹ(Supremecourt) نے خاندانی جائیداد کے تنازعات میں اہم اصول وضع کردئیے۔

سپریم کورٹ نےخاندانی جائیداد کے تنازعات سے متعلق اہم اصول وضع کرتے ہوئے قرار دیا ہےکہ وقت گزرنےسے وراثتی جائیداد میں کسی وارث کاحق ختم نہیں ہوگا،جائیداد میں حصہ نہ ملنے پر متاثرہ وارث چھ سال کے اندر قانونی چارہ جوئی کرسکے گا، تاہم اس مدت کا آغاز حق سے محرومی کا علم ہونے پر ہوگا۔

مزیدپڑھیں:سونے کی قیمت میں تاریخی کمی! 16 دن میں 60 ہزار روپے سستا، وجہ کیا؟

عدالت نےواضح کیاکہ کسی وارث کو لاعلم رکھ کر اسےجائیداد کےحق سے محروم نہیں کیاجاسکتا،سپریم کورٹ نےوراثتی جائیدادکی بروقت تقسیم یقینی بنانےکےلیےحکومت کو قانون سازی کی سفارش بھی کردی۔

عدالت کےمطابق وراثتی جائیدادکی بروقت تقسیم ورثا اور متعلقہ حکام کی ذمہ داری ہے،مؤثر قانون سازی سے خاندانی جائیداد کے تنازعات حل کرنے میں مدد ملے گی۔