Advertisement

مستونگ میں دھماکے سے ایک اور پل تباہ، کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ ٹریفک کے لیے بند

Calender Icon منگل 24 نومبر 2026

مستونگ: بلوچستان (Balochsitan)کے ضلع مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں دھماکے سے ایک اور پل تباہ کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق پل کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا گیا جس کے سبب کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ ٹریفک کے لیے مکمل بند ہوگئی۔

مزیدپڑھیں:پشاور: سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد ہلاک

حکام کی جانب سے مسافروں کو متبادل راستہ اختیار کرنے کی ہدایت کی جا رہی ہے۔